Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 91:27:29
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • جیسنٹا پرائس کو ہندوستانی تارکین وطن کے بارے میں ریمارکس پر کولیشن فرنٹ بینچ سے ہٹا دیا گیا

    11/09/2025 Duración: 06min

    ناردرن ٹیریٹوری کی سینیٹر جیسنٹا نمپیجینپا پرائس کو کولیشن کی فرنٹ بینچ سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کا سبب ان کے وہ بیانات بنے جو انہوں نے بھارتی تارکین وطن کے بارے میں دیے تھے۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 11 ستمبر 2025

    11/09/2025 Duración: 05min

    ڈیم میں کار گرنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق اور امریکہ میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے چارلی کرک کی ہلاکت خیز شوٹنگ کی مذمت کی ہے۔

  • Does the federal government have a secrecy problem? - کیا البانیزحکومت سرکاری معلومات تک عوامی رسائی کو مشکل بنارہی ہے؟

    11/09/2025 Duración: 07min

    The federal government is facing scrutiny over proposed changes to Freedom of Information Laws that critics say will reduce transparency and damage trust in the government. With claims this government is the most secretive in three decades, experts say the government should change its approach to much needed Freedom of Information reforms. - وفاقی حکومت کو آزادیٔ معلومات کے قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں پر سخت نکتہ چینی کا سامنا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر حکومتی تجاویز منظور ہوجاتی ہیں تو اس سے نہ صرف معلومات تک رسائی محدود ہوگی بلکہ حکومت پر اعتماد میں بھی کمی آئی گی۔ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ البانیز حکومت پچھلی تین دہائیوں میں سب سے زیادہ خفیہ رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو آزادیٔ معلومات میں اصلاحات کے لیے اپنے رویے میں تبدیلی کرنی چاہیے۔

  • کیا اسرائیل کا قطر میں حماس حکام پر حملہ امن مذاکرات کو متاثر کرے گا؟

    10/09/2025 Duración: 09min

    اسرائیل نے قطری دارالحکومت دوحہ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں پانچ حماس اراکین اور ایک قطری سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد قطر، واشنگٹن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے احتجاج کیا گیا ہے، کیونکہ انہیں تشویش ہے کہ یہ حملہ نازک جنگ بندی مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 10 ستمبر 2025

    10/09/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کی قطر پر اسرائیل کے حملے کی مذمت اور روسی حملے میں بزرگ یوکرینی باشندوں کا ایک گروپ ہلاک۔

  • Small is beautiful: the Torres Strait island everyone wants to visit - ٹورس اسٹریٹ کا ایک خوبصورت جزیرہ جو دنیا کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے

    10/09/2025 Duración: 03min

    A tiny beach shack on a remote Island in the Torres Strait has become one of the world’s most desired tourist destinations. After making it onto the Forbes top fifty places to visit - Badu Island has put the region on the global tourism map. Traditional Owners say the venture is helping them care for country and grow their island economy. - ٹورس سٹریٹ کے ایک دور دراز جزیرے پر ایک چھوٹی ساحلی پٹی پر واقع ہٹ دنیا کے سب سے زیادہ مقبول سیاحتی مقامات میں شامل ہو گیا ہے۔۔فوربز کے ٹاپ پچاس مقامات میں شامل ہونے کے بعد بادو آئی لینڈ نے اس خطے کو عالمی سیاحت کے نقشے پر لا کھڑا کیا ہے۔ روایتی مالکان کا کہنا ہے کہ عالمی سیاحتی فہرست میں ان کے جزیرے کی شمولیت انہیں اپنی زمین کی حفاظت کرنے اور جزیرے کی معیشت بڑھانے میں مدد دے رہا ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: ستلج، راوی اور چناب میں آنے والے سیلاب نے پنجاب اور سندھ میں تباہی مچا دی

    10/09/2025 Duración: 06min

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ پنجاب سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کا بائیکاٹ کیا اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

  • How to respond when encountering wildlife on your property - گھر پر جنگلی جانور یا حشرات الارض کا سامنا ہو جائے تو کیا کریں؟

    09/09/2025 Duración: 09min

    Australia is home to an array of diverse and beautiful wildlife, and knowing how to respond when you encounter wildlife in your home or on your property will help protect our precious wildlife species whilst keeping you, your family and your pets safe. - آسٹریلیا متنوع اور خوبصورت جنگلی حیات کا گھر ہے ، اور جب آپ کو اپنے گھر یا اپنی املاک پر جنگلی حیات کا سامنا ہوتا ہے تو جواب دینے کا طریقہ جاننے سے آپ ، آپ کے خاندان اور آپ کے پالتو جانوروں کو محفوظ رکھتے ہوئے ہماری قیمتی جنگلی حیات کی اقسام کی حفاظت میں مدد ملے گی۔

  • مختصر خبریں: منگل 09 ستمبر 2025

    09/09/2025 Duración: 05min

    نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے گھریلو تشدد سے بچ جانے والوں کے تحفظ کے لئے کرایہ کی اصلاحات متعارف کروائی ہیں اور امریکی سپریم کورٹ نے ایل اے امیگریشن چھاپوں میں نسلی پروفائلنگ کا راستہ صاف کردیا۔

  • Australian women are living longer but it's not all good news - آسٹریلین خواتین کی عمر زیادہ ہوتی ہے لیکن یہ اچھی خبر نہیں ہے

    09/09/2025 Duración: 09min

    The Australian Institute of Health and Welfare has produced a snap shot of Women’s health across the life course. While rates of cancer have gone down for women over the last 25 years, younger women continue to experience higher rates of depression and other mental health conditions. - آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ ویلفیئر نے خواتین کی صحت کا زندگی کے مختلف مراحل کے دوران ایک جائزہ پیش کیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ 25 سالوں میں خواتین میں کینسر کی شرح کم ہوئی ہے، چھوٹی عمر کی خواتین اب بھی ڈپریشن اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل کی زیادہ شرح کا سامنا کر رہی ہیں۔

  • Expressions of South Asian storytelling, poetry, and performing arts in Melbourne.

    09/09/2025 Duración: 17min

    Sidra Surmed and Abhishek Tripathi, both accomplished writers and storytellers, recently organized a session at the Victorian Library in Melbourne. The objective of the session was to enhance connections among diverse communities across generations through the mediums of language, storytelling, and music. A notable aspect of the program was the engagement of various communities representing a rich tapestry of cultures and backgrounds from South Asia.

  • 'مجھے لگا کہ میں مرنے لگا ہوں': پروسٹیٹ کینسر کے بارے میں زیادہ آگاہی کا مطالبہ

    08/09/2025 Duración: 05min

    ستمبر پروسٹیٹ کینسر سے آگاہی کا مہینہ ہے ، اب یہ بیماری آسٹریلیا میں مردوں کے لئے کینسر سے موت کی سب سے عام وجہ ہے۔

  • تین سسرالی عزیزوں کی قاتلہ کو عمر قید کی سزا جو وہ ممکنہ طور پر قید تنہائی میں گزاریں گی۔

    08/09/2025 Duración: 04min

    پچاس سالہ ایرین پیٹرسن کو تین افراد کے قتل اور ایک چوتھے شخص کے قتل کی کوشش میں مجرم قراردیا گیا ہے۔پوری دنیا میں توجے حاصل کرنے والا یہ کیس زہریلے مشروم یا ’’ڈیتھ کیپ مشروم‘‘ کیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جج نت سزا سناتے ہوئے کہا کہ جرم پر مجرم کا نادم نہ ہونا’’زخموں پر نمک چھڑکنے‘‘ کے مترادف ہے۔

  • مختصر خبریں: پیر 08 ستمبر 2025

    08/09/2025 Duración: 05min

    ایرن پیٹرسن کو مشروم قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا اور ڈیزی فری مین نے مبینہ طور پر جن پولیس اہلکاروں کو گولی ماری تھی ان میں سے ایک کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

  • آسٹریلیا میں جنوبی ایشیائی فنکاروں کی داستان گوئی، شاعری اور موسیقی کی مشترکہ ’اڑان‘

    05/09/2025 Duración: 17min

    سدرہ سرمد اور ابھیشیک دونوں شاعری کرنے کے ساتھ داستان گو بھی ہیں۔ جنہوں نے میلبرن کی وکٹورین لائبریری میں ایک ایسی نشت کا اہتمام کیا جس کا مقصد زبان، کہانی سنانے، اور موسیقی کے ذریعے نسل در نسل مختلف کمیونٹیز میں روابط کو تقویت دینا تھا۔ پروگرام کی خاص بات مختلف جنوبی ایشیائی پس منظر سے تعلق رکھنے والی مختلف ثقافتوں کی کمیونٹیز کی شرکت تھی، جو میلبرن میں ایک چھت تلے ایک ساتھ پرفارم کر رہے تھے ۔ اس میں شاعر ، داستان گو، گلوکار، موسیقار، اور دیگر متنوع پس منظر کے افراد شامل تھے۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 05 ستمبر 2025

    05/09/2025 Duración: 05min

    انسانی حقوق کے حامیوں نے نارو کے متنازعہ ملک بدری کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے رات گئےفون کال پر ڈونلڈ ٹرمپ سے تجارت کے بارے میں بات کی۔ افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • Who owns guns in Australia - and how many firearms are there? - آسٹریلیا میں اسلحہ کن لوگوں کے پاس ہے اور ملک میں کتنے آتشیں ہتھیار موجود ہیں؟

    05/09/2025 Duración: 06min

    The shooting of two police officers in the rural Victorian town of Porepunkah has revived questions about the licensing and ownership of guns in Australia. Nearly three decades since the Port Arthur massacre in Tasmania, experts say we have 25 per cent more legal firearms than ever now registered in Australia, and advocates are concerned that our laws have been eroded. - پورپنکھ کے دیہی وکٹورین شہر میں دو پولیس افسران کی بندوق کے ذریعے ہلاکت نے آسٹریلیا میں بندوقوں کی لائسنس اور ملکیت کے بارے میں ایک بار پھر بحث چھیڑ دی ہے. تسمانیہ میں پورٹ آرتھر کے قتلِ عام کے قریباً تین دہائیوں کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں پورٹھ آرتھر کے واقعے کے وقت جتنے ہٹھیار تھے اس وقت اس سے ۲۵ فیصد ذیادہ قانونی آتشیں ہتھیار موجود ہیں ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ملک میں اس اسلحے کو محدود کرنے کے قوانین کمزور ہو ئے ہیں۔

  • امیگریشن مخالف ریلیاں آسٹریلیا کے امیگریشن پر معاشی انحصار کو نظر انداز کررہی ہیں

    04/09/2025 Duración: 10min

    ہفتے کے اختتام پر آسٹریلیا بھر میں ہزاروں افراد نے امیگریشن مخالف مظاہرے کیے۔ منتظمین نے 'مارچ فار آسٹریلیا' ریلیوں کے مرکز میں 'بڑے پیمانے پر نقل مکانی' کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بارے میں مظاہرین کا دعویٰ تھا کہ وہ رہائش کے بحران اور زندگی گزارنے کی لاگت میں اضافے جیسے مسائل کے لیے ذمہ دار ہے۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 04 ستمبر 2025

    04/09/2025 Duración: 05min

    پرتگال میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بننے والے ایک تفریحی مقام پر ہونے والے حادثے میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور حکومت نے روبوڈیبٹ متاثرین کے لئے اضافی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 03 ستمبر 2025

    03/09/2025 Duración: 05min

    معمر افراد کے لیے گھروں میں مدد پر حکومت کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اورچین میں جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر پریڈ کا انعقاد۔

página 3 de 41