Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 68:00:54
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • Thousands seek Australian climate visas as Tuvalu sinks - ہزاروں افراد کی جانب سے آسٹریلیا کے لیے تاریخی موسمیاتی ویزا کی درخواست

    02/07/2025 Duración: 06min

    More than one-third of the people in the tiny Pacific nation of Tuvalu, which scientists predict will be submerged by rising seas, have applied for a landmark climate visa to migrate to Australia. The visa is the result of a treaty between the two countries that seeks to support the island nation through climate change. - بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک تووالو کی ایک تہائی سے زائد آبادی نے آسٹریلیا ہجرت کے لیے ایک تاریخی موسمیاتی ویزا کے لیے درخواستیں جمع کروا دی ہیں۔ تووالو ایک ایسا ہے ملک جس کے بارے میں سائنسدانوں کی پیشگوئی ہے کہ سمندر کی بلند ہوتی سطح کے باعث ڈوب جائے گا۔

  • مختصر خبریں بدھ 02 جولائی 2025

    02/07/2025 Duración: 04min

    آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی میں "کواڈ" ممالک کے اجلاس میں کئی ٹھوس نتائج حاصل ہوئے ہیں، جن میں ایک نیا اقدام "اہم معدنیات" (Critical Minerals) سے متعلق ہے۔

  • پاکستان رپورٹ: مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد

    02/07/2025 Duración: 08min

    قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورت کا آغاز کردیا۔ جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹسز کی نامزدگیاں کردیں۔ پنچاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر 26 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل۔ اپوزیشن کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کاروائی کا آغاز اور تحریک انصاف نے دوباہ حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

  • ٹریفک، امیگریشن اور تعلیمی قرض سمیت یکم جولائی سے نافذ ہونے والی تبدیلیاں آپ کو کیسے متاثر کریں گی؟

    01/07/2025 Duración: 06min

    مائیگریشن، ٹریفک قوانین اور سُپر اینیوشن-, میڈی کیئر لیوی سرچارج کی حد بڑھا دی گئی ہے۔آسٹریلیا میں ملازمین کی کم سے کم اجرت میں 3.5 فی صد اضافہ ہوگا۔ یکم جولائی سے کیا کچھ بدل رہاہے؟ ؟ مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: منگل یکم جولائی 2025

    01/07/2025 Duración: 05min

    آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر شدید طوفان کی صورتحال اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو یقینی بنانے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔

  • How is alcohol regulated and consumed in Australia? - آسٹریلیا میں شراب نوشی سے متعلق قوانین کتنے سخت ہیں؟

    01/07/2025 Duración: 09min

    In Australia, alcohol is often portrayed as part of social life—especially at BBQs, sporting events, and public holidays. Customs like BYO, where you bring your own drinks to gatherings, and 'shouting' rounds at the pub are part of the culture. However, because of the health risks associated with alcohol, there are regulations in place. It’s also important to understand the laws around the legal drinking age, where you can buy or consume alcohol, and how these rules vary across states and territories. - عام تصور ہے کہ آسٹریلیا میں باربی کیو دعوتوں، عوامی تعطیلات یا محفلوں میں شراب نوشی سماجی زندگی کا حصہ ہے لیکن الکحل سے منسلک صحت کے خطرات کی وجہ سے، یہاں قوانین اور ضوابط موجود ہیں۔ جبکہ یہ مشورہ بھی دیا جاتا ہے کہ نوجوان الکحل کے استعنال میں جتنی تاخیر کریں گے ان کے لئے بہتر ہے۔

  • اینیمیشن سے لے کر ڈیجٹل پرنٹنگ تک خوبصورت شاہکار بنانے والی وردہ عالم

    01/07/2025 Duración: 13min

    وردہ عالم ایک پاکستانی نژاد آرٹسٹ ہیں، جن کے فن پاروں کی ’سولو‘ نمائش ہیوم کونسل (میلبرن)میں جاری ہے، ان کے شوق اور فن سے متعلق گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں ۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ:پاکستانی سپر اسٹارزآسٹریلین بگ بیش لیگ کا حصہ، عثمان خواجہ کا SEN کوانٹرویو دینے سے انکار؟

    30/06/2025 Duración: 07min

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارزآسٹریلوی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، عثمان خواجہ نے آسٹریلوے ادارے کو انٹرویو دینے سے انکار کیوں کیا ؟، مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • اسپورٹس راونڈ اپ:پاکستانی سپر اسٹارزآسٹریلین بگ بیش لیگ کا حصہ، عثمان خواجہ کا SEN کوانٹرویو دینے سے انکار؟

    30/06/2025 Duración: 07min

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپر اسٹارز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، عثمان خواجہ نے ایک آسٹریلین براڈکاسٹر کو انٹرویو دینے سے انکار کیوں کیا ؟، مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔

  • عالمی قیام امن کے لئے کوشاں نوجوان:گلوبل پیس چین کی تین روزہ کانفرنس

    30/06/2025 Duración: 08min

    گذشتہ دنوں سڈنی مین گلوبل پیس چین کی جانب سے لیڈرشپ اینڈ پیس بلڈنگ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، تین روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین نے شرکت کی , جس کا مقصد نوجوانوں کو امن اور لیڈرشپ کرداروں کے لئے تیار کرنا تھا

  • مختصر خبریں: پیر 30 جون 2025

    30/06/2025 Duración: 05min

    وزیر اعظم نے دفاعی اخراجات میں اضافے کو مسترد کردیا. یورپ میں گرمی کی لہر ، فرانس اور ترکی میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھی ,ریاستی نرسوں کی یونین کی جانب سے ریاستی حکومت کو تنخواہ کے معاہدے کا الٹی میٹم جاری کرنے کے بعد کوئینز لینڈ میں نرسیں صنعتی کارروائی کی دھمکی دے رہی ہیں۔

  • Palestinians in Gaza desperate for a ceasefire - ایران۔اسرائیل جبگ بندی کے بعد فلسطینی بے چینی سے غزہ میں جنگ بندی کے منتظر مگر غزہ کا مستقبل کیا ہے؟

    27/06/2025 Duración: 06min

    Israel's military says its focus will shift back to Gaza, after the announcement of a ceasefire between Iran and Israel. Witnesses say Israeli troops have opened fire outside an aid delivery site, resulting in at least 46 deaths of Gazans - adding to the 410 deaths that have happened outside such aid sites since a private-run group took over aid distribution in late May. - اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد اس کی توجہ دوبارہ غزہ پر مرکوز ہو رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، اسرائیلی فوجیوں نے ایک امدادی مرکز کے باہر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 46 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔ اس واقعے کے ساتھ ہی مئی کے آخر سے، جب ایک نجی ادارے نے امدادی تقسیم کا نظام سنبھالا، امدادی مراکز کے باہر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 410 ہو چکی ہے۔

  • Pakistani researcher Sidra Malik is passionate about the quest for equality in the world of AI

    27/06/2025 Duración: 05min

    New research by Sidra Malik has found that the dream of adequate representation of people of all colours, races, and genders in the world of artificial intelligence, or AI, is currently far from being realized.

  • From Islamabad to Kabul and then Melbourne: The inspiring journey of the founder of Afghan women's cricket

    27/06/2025 Duración: 06min

    Meet Diana Barakzai — the courageous Afghan woman who grew up in Pakistan, and founded the first Afghan women’s cricket team in Kabul in 2009. Despite the hardships and obstacles in the war-torn country, Diana did not give up and her dream of bringing women onto the playing field became a reality.

  • اسلام آباد سے کابل اور پھر میلبورن : افغان خواتین کرکٹ کی بانی کا حوصلے بھرا سفر

    27/06/2025 Duración: 06min

    آج ہم آپ کو ملوا رہے ہیں ڈیانا بارکزئی سے — وہ باہمت افغان خاتون جنہوں نے پاکستان میں پرورش پائی، اور 2009 میں کابل میں افغان خواتین کی پہلی کرکٹ ٹیم کی بنیاد رکھی۔ جنگ زدہ ملک میں مشکلات اور رکاوٹوں کے باوجود، ڈیانا نے ہمت نہ ہاری اور خواتین کو کھیل کے میدان میں لانے کا خواب حقیقت میں بدلا۔

  • ہفتہ رفتہ : جمعہ 27 جون 2025

    27/06/2025 Duración: 07min

    امریکی حکام ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کی سطح کے بارے میں متضاد تخمینے دے رہے ہیں اپوزیشن لیڈر سوسن لی کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کی نمائندگی کو بڑھانے کے لیے صنفی کوٹے کے لئے تیار ہیں صحافی Antoinette Lattouf نے وفاقی عدالت میں A-B-C کے خلاف غیر قانونی برطرفی کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

  • NATO allies raise defence spending at summit dominated by Donald Trump - ٹرمپ کے دباؤ میں نیٹو کا بڑا فیصلہ: دفاعی اخراجات بڑھانے پر اتفاق

    26/06/2025 Duración: 05min

    NATO countries have agreed to hike defence spending to five per cent of GDP. Australia will also send defence personnel to Europe in support of Ukraine. - امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ اور قیادت میں نیٹو رکن ممالک نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے دفاعی اخراجات میں زبردست اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیٹو کے حالیہ سربراہی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رکن ممالک اب 2035 تک اپنے دفاعی بجٹ کو مجموعی قومی پیداوار (GDP) کے 5 فیصد تک بڑھائیں گے۔

  • مختصر خبریں: جمعرات 26 جون 2025

    26/06/2025 Duración: 04min

    نیٹو (NATO) کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ 2035 تک اپنے ملکوں کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 5 فیصد دفاع پر خرچ کریں گے۔

  • اخلاقی ترجیحات کے مطابق آسٹریلیا اپنی الگ خارجہ پالیسی بنا سکتا ہے: غضنفر ہاشمی

    25/06/2025 Duración: 15min

    امریکہ میں مقیم غضنفر ہاشمی مکالماتی تنظیم ورلڈ ڈائیلاگ فورم امریکہ اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کے سربراہ ہونے کے ساتھ کالم نگار اور شاعر کے طور پر معروف ہیں۔ پچھلے دنوں وہ آسٹریلیا کے دورے پر آئے اور اس دوران ایس بی ایس اردو سے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے ساتھ عالمی تنازعات میں مذاکرات کی اہمیت ،سیاست، خارجہ پالیسی اور دیگر امور کے ساتھ اپنے ادبی سفر کے حوالے سے گفتگو کی۔ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔

  • مختصر خبریں: بدھ 25 جون 2025

    25/06/2025 Duración: 06min

    اسرائیل ایران جنگ بندی برقرار ہے ،غزہ میں امداد کی تقسیم کے مرکز پر فائرنگ سے درجنوں شہری جاں بحق ، نیو ساؤتھ ویلز کے سرکاری عملے کے 5 ارکان کو مذہبی منافرت سے متعلق قوانین کے بارے میں پارلیمانی انکوائری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

página 1 de 31