Sbs Urdu -

  • Autor: Vários
  • Narrador: Vários
  • Editor: Podcast
  • Duración: 76:28:28
  • Mas informaciones

Informações:

Sinopsis

Listen to interviews, features and community stories from the SBS Radio Urdu program, including news from Australia and around the world. -

Episodios

  • For many Muslim women in Australia, Islamophobia feels inevitable - SBS Examines: آسٹریلیا میں بہت سی مسلم خواتین کے لئے اسلاموفوبیا ایک تلخ حقیقت ہے

    28/07/2025 Duración: 05min

    “We're talking about thousands and thousands of incidents ... for many Muslim females who wear the headscarf, they feel that an incident of Islamophobia is what it means to be a Muslim here in Australia." - ہم سیکڑوں اور ہزاروں واقعات کے بارے میں بات کر رہے ہیں... بہت سی مسلم خواتین جو سر پر اسکارف پہنتی ہیں، وہ محسوس کرتی ہیں کہ اسلامو فوبیا کا سامنا کرنا یہاں آسٹریلیا میں مسلمان ہونے کا مطلب ہے۔"

  • How to save a life: the call for Aussie organ and tissue donors - آسٹریلیا میں اعضا کے عطیات میں کمی: کیا آپ کسی کی زندگی بچا سکتے ہیں؟

    28/07/2025 Duración: 04min

    One end-of-life issue many people face is deciding whether to become an organ donor. Australia's Organ and Tissue Authority is urging members of multicultural communities to consider the option, to help save lives. It's part of DonateLife Week, aimed at raising national awareness, and encourage more Australians to become organ and tissue donors. - آسٹریلیا جیسے ترقی یافتہ ممالک میں زندگی کے اختتام پر مرحوم کے ورثا کو اسکےاعضا کے عطیہ کرنے کا مرحلہ بھی درپیش ہوتا ہے۔۔ آسٹریلیا کی "آرگن اینڈ ٹشو اتھارٹی" مختلف ثقافتی پس منظر رکھنے والے افراد سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اس آپشن پر غور کریں، تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

  • مختصر خبریں: پیر 28 جولائی 2025

    28/07/2025 Duración: 05min

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ اس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے. پانچ میں سے ایک آسٹریلوی گھرانہ توانائی کے بلوں کی ادائیگی میں مشکلات کا شکار ہے۔

  • فاطمہ کی ایگزٹ ٹریفکنگ کی تکلیف دہ کہانی جب وہ بچوں کے ساتھ پاکستان میں پھنس گئیں !

    28/07/2025 Duración: 12min

    فاطمہ (فرضی نام) اور ان کے بچے آسٹریلین شہری ہیں ۔شادی کے بعد ۲۰۱۹ میں وہ اپنے بچوں کے ساتھ آبائی وطن پاکستان گئیں مگر فاطمہ اس وقت بیرونِ ملک محصور ہو کر رہ گئیں جب گھریلو تشدد کے بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی، جس کے بعد سابقہ شوہر نے فاطمہ کے ساتھ سفر کرنے والے اپنے بچے کا پاسپورٹ بنوانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ گھریلو تشدد کے خلاف کام کرنے والے گروپس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں کا مقصد پارٹنر کی آسٹریلیا واپسی کے راستے بند کرنا ہوتا ہے۔ آسٹریلین فیڈرل پولیس کے مطابق حالیہ سالوں میں ساتھی کی آسٹریلیا واپسی کو روکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ جانئے ایسی صورتحال میں متاثرین کس طرح مدد حاصل کر سکتے ہیں؟

  • ہیپاٹائٹس انتباہ: خاموش قاتل سے تارکین وطن برادریاں غیر متناسب طور پر متاثر

    25/07/2025 Duración: 04min

    ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تارکین وطن ہیپاٹائٹس سے کس حد تک متاثر ہوتے ہیں۔ انفیکشن کی کم تشخیص، اور مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج میں بڑے چیلنجز ہیں۔

  • ہفتہ رفتہ:جمعہ 25 جولائی 2025

    25/07/2025 Duración: 05min

    ٹیرف میں چھوٹ کے لئے تجارتی ردوبدل کے ساتھ آسٹریلیا نے امریکی گوشت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے . طلباء کے قرضوں میں کمی کے لیے قانون سازی 48 ویں پارلیمنٹ میں پیش کیا جانے والا پہلا بل ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔

  • Fear, vigilance and polarisation: How antisemitism is impacting Jewish Australians - SBS Examines خوف، چوکنّا رہنا اور پولرائزیشن : کس طرح یہود دشمنی یہودی آسٹریلینز کو متاثر کر رہی ہے

    25/07/2025 Duración: 05min

    Many in Australia’s Jewish community say political polarisation is fuelling a new wave of antisemitism. How are Jews responding in the face of high-profile incidents of hate? - آسٹریلیا کی یہودی برادری میں بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی پولرائزیشن یہود دشمنی کی ایک نئی لہر کو ہوا دے رہی ہے۔ نفرت کے اعلیٰ درجے کے واقعات پریہودی کس طرح ردعمل دے رہے ہیں؟

  • مختصر خبریں: جمعرات 24 جولائی 2025

    24/07/2025 Duración: 05min

    ٹیرف میں چھوٹ پر بات چیت کے دوران آسٹریلیا نے امریکی بیف کی درآمد پر عائد پابندی اٹھا لی ہے اور امریکی ڈیموکریٹ سیاست دانوں نے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ جیفری ایپسٹین کے خلاف تحقیقات سے متعلق فائلیں جاری کرے۔

  • Can a thief break into your home through your Wi-Fi? - کیا وائی فائی کے ذریعے چور آپ کے گھر میں داخل ہو سکتے ہیں؟

    24/07/2025 Duración: 13min

    Cybersecurity expert Muhammad Umar Zubair says that an unsecured Wi-Fi network has become a serious threat in today’s world, as it can compromise users’ personal information and home security. That is why high-quality Wi-Fi and devices equipped to protect against modern cyber-attacks should be installed in homes. - سائبر سیکورٹی ایکسپرٹ محمد عمر زبیر کہتے ہے، غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورک آج کے دور میں ایک سنجیدہ خطرہ بن چکا ہے- جو صارف کی نجی معلومات اور گھر کی سیکیورٹی کو متاثر کر سکتا ہے۔ اسی لیےمعیاری وائی فائی اور جدید سائبر حملوں سے بچانے والی ڈیوائسیز کو گھروں میں نصب کیا جائے-

  • Causes and consequences: Do we all have the capacity for hatred? - SBS Examines وجوہات اور نتائج: کیا ہم سب میں نفرت کی صلاحیت ہے؟

    24/07/2025 Duración: 05min

    In this new series, Understanding Hate, we unpack the forces driving division, and ask what it takes to protect social cohesion. - نفرت کے تصور کو سمجھنے کے اس نئے سلسلے (Understanding Hate)میں ہم تقسیم کرنے والی قوتوں کو سامنے لاتے ہوئے یہ سوال کریں گے کہ سماجی ہم آہنگی کی حفاظت کے لیے کیا ضروری ہے۔

  • تیراکی کے مخصوص پروگرامز کی مقبولیت میں خوش آئند اضافہ

    23/07/2025 Duración: 03min

    آسٹریلیا میں مقیم مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیےتیراکی یا سوئمنگ سیکھنا کسی پریشانی سے خالی نہیں تاہم ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے تیراکی کے پروگرام اب خاصی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔

  • بچوں کی دیکھ بھال کی حفاظت کو مضبوط بنانے کے لئے 'بڑا ہتھیار'

    23/07/2025 Duración: 04min

    میلبورن میں بچوں کے جنسی استحصال کے سنگین الزامات کے بعد حکومت آسٹریلیا میں بچوں کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ یہ بل حکومت کو ان مراکز کے لئے فنڈنگ میں کٹوتی کرنے کی اجازت دے گا جو حفاظت اور معیار پر پورا نہیں اترتے۔

  • مختصر خبریں: بدھ 23 جولائی 2025

    23/07/2025 Duración: 04min

    آسٹریلیا میں ون نیشن پارٹی کے سینیٹرز کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے پارلیمنٹ کی رسمی افتتاحی تقریب کے دوران "آبائی سرزمین کی تعظیم" کے وقت پیٹھ موڑ لی تھی۔

  • پاکستان رپورٹ: ایک ہزار تالاب بنانے والا ’استاد عثمان خان‘ اور لیاری کی باہمت 13 سالہ فٹبالر سوہانہ

    23/07/2025 Duración: 07min

    ماحولیاتی کارکن عثمان خان نے پہاڑی علاقوں میں موسیمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے لیے لوگوں کوآگاہی فراہم کر رہے ہیں ساتھ ہی بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلیے انہوں نے ایک ہزار سے زائد تالاب بھی بنا لیے ہیں، اُدھر کراچی (پاکستان) کےعلاقے لیاری کی باہمت اورباصلاحیت فٹبالر سوہانہ مشکلات کے پہاڑ ٹوٹنے کے باوجود ناروے کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

  • Law firm lodges complaint against Qantas over customer data hack - کیا قنطاس کے ڈیٹا کی چوری کے خلاف شکایت کلاس ایکشن کا سبب بن سکتی ہے؟

    21/07/2025 Duración: 06min

    A legal complaint has been lodged against Qantas by an Australian law firm over the data hack that saw the personal details of scores of customers exposed. Qantas now says it's been granted an interim injunction in the NSW Supreme Court to prevent the stolen data of almost 6 million customers from being leaked. - قانونی فرم نے آسٹریلین ایئر لائن قانطاس کے خلاف ایک شکایت درج کرائی ہے جس میں اس ڈیٹا ہیک کا ذکر ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں صارفین کی ذاتی معلومات افشا ہوئیں۔قانطاس کا کہنا ہے کہ اسے نیو ساؤتھ ویلز سپریم کورٹ سے ایک عبوری حکم امتناعی موصول ہوا ہےاور اسکی بھرپور کوشش ہے کہ تقریباً چھ ملین صارفین کا چوری شدہ ڈیٹا لیک ہونے سے روکا جا سکے۔

  • مختصر خبریں: پیر21 جولائی 2025

    21/07/2025 Duración: 05min

    مئی انتخابات کے بعد نیا پارلیمانی اجلاس منگل 22 جولائی کو شروع ہوگا، سوسن لی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سخت مگر منصفانہ رویہ اپنائےگی، تسمانیہ میں معلق پارلیمنٹ ختم کرنے پر کاروباری برادری کا زور، سیاسی استحکام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی کی اپیل، غزہ میں خوراک کی تلاش کے دوران فلسطینی جان بحق، امدادی متلاشیوں کا سب سے ہلاکت خیز دن، اقوام متحدہ کا تشویش کا اظہار اور فوری تحقیقات کا مطالبہ

  • دورِ حاضر کے خاندانوں کے لئے گھر سے کام کرنا کیوں اہم ہے؟

    21/07/2025 Duración: 05min

    صرف مرد گھر چلانے کے لئے کمائے، یہ ماڈل بدل تبدیل ہونے کے بعد اب گھر سے کام کرنا جدید خاندانوں کے لیے ناگزیر بن چکا ہے۔ مہنگائی کے باعث اب اکثر میاں بیوی دونوں کو کام کرنا پڑتا ہے، اور گھر سے کام کرنا ایک ایسا لچکدار انتظام بن گیا ہے جو گھریلو نظام کے لیے بہت اہم ہے۔

  • UN details deaths of Palestinians seeking food aid in Gaza - اقوام متحدہ: غزہ میں امداد کے منتظر سینکڑوں فلسطینی فائرنگ اور دھکم پیل میں ہلاک

    18/07/2025 Duración: 06min

    The United Nations human rights office says at least 875 people have been killed while seeking aid in Gaza in a month, with most killed in the vicinity of US-Israeli backed aid sites. In Europe, the E-U says it will consider taking action if Israel fails to improve the humanitarian situation inside Gaza. - اقوام متحدہ نے غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کے انتظام کے دوران ہونے والی اموات کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں میں کم از کم 575 لوگ خوراک لینے کے لیے لائن میں کھڑے ہونے کے دوران نشانہ بنے، جن میں سے 674 افراد ایسے مقامات پر ہلاک ہوئے جہاں امدادی ادارے (GHF) غذائی رقوم دے رہے تھے۔

  • بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کو جرم قرار دینے کا مطالبہ

    18/07/2025 Duración: 05min

    وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے لئے استعمال ہونے والےمصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال کو جرم قرار دیا جائے۔ بچوں کے تحفظ کے حامیوں کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کومصنوعی ذہانت اور بچوں کے تحفظ کے لیے ایک عالمی معیار قائم کرنا چاہیے.

  • مختصر خبریں: جمعہ18 جولائی 2025

    18/07/2025 Duración: 06min

    حزب اختلاف کا وزیر اعظم انتھونی البنیزی کے دورہ چین پر تنقید، آسٹریلوی خزانچی جم چالمرز کہتے ہیں کہ بے روزگاری میں اضافہ 'ناپسندیدہ مگر حیران کن نہیں، غزہ کے واحد کیتھولک چرچ پر اسرائیلی حملوں میں تین افراد ہلاک اور کئی زخمی ، ویٹیکن، اقوام متحدہ اور امریکی صدر کی مذمت۔

página 2 de 35